اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
پیر چودہ خرداد تیرہ سو ستّانوے ہجری شمسی مطابق انیس رمضان المبارک چودہ سو انتالیس ہجری قمری اور چار جون دو ہزار اٹھارہ عیسوی اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی انتیسویں برسی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۴۷
تاریخ اشاعت: 7:22 - June 05, 2018

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی برسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی انتیسویں برسی کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مجالس ترحیم ، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا۔

ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق عراق، شام، لبنان، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں منعقدہ برسی کے مخصوص پروگراموں، کانفرنسوں اور سیمیناروں میں حضرت امام خمینی رح کی خدمات کو یاد کیا گیا اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اسی مناسبت سے پیر کی شام تہران کے وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار اقدس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں کے عوام اور دنیا کے مختلف ملکوں کی شخصیات و عوام کی شرکت سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے اس عظیم الشان پروگرام کو  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔انتیس سال قبل ایرانی تاریخ چودہ خرداد مطابق چار جون انیس سو نواسی کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے جد وجہد سے بھرپور اپنی ستاسی سالہ حیات بسر کرنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا اور آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہ کی ظالم حکومت اور ایران میں امریکی مداخلت کے خلاف اپنی جد وجہد انیس سو ترسٹھ میں شروع کی اور شاہی حکومت نے انہیں ترکی جلاوطن کر دیا اور پھر اس کے بعد آپ عراق جلا وطن کردیئے گئے۔

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ عراق میں اپنی تیرہ سالہ جلاوطنی کے دوران بڑی تعداد میں شاگردوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایران پر مسلط ظالم شاہی حکومت کی فاسد ماہیت اور ایران میں امریکی مداخلت اور سامراجی طاقتوں کے عزائم کا پردہ چاک کرتے رہے اور اس عرصے میں آپ نے وقفے وقفے سے اعلامئے اور بیانات جاری کر کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے لئے راہ ہموار کی۔ بالآخر ایران میں اسلامی انقلاب کی تحریک کے زور پکڑنے، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو عراق سے فرانس جلا وطن کر دیئے جانے اور پھر فرانس سے ان کی فاتحانہ انداز میں وطن واپسی کے بعد گیارہ فروری انیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب ایک طویل جد و جہد کے نتیجے میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بڑی طاقتوں اور ملکی اور غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں منجملہ عراق کی بعثی حکومت کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے باوجود حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اس دور کے انتہائی سخت اور دشوار حالات میں پوری درایت اور شجاعت کے ساتھ ایرانی عوام کی قیادت اور رہبری کی۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں