اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
جی سیون میں امریکہ کے چھے شریک ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں واشنگٹن کے یکطرفہ تجارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کے مقابلے میں ٹھوس کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۴۰
تاریخ اشاعت: 19:54 - June 03, 2018

جی سیون میں امریکہ کی تنہائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں جی سیون کے وزرائے اقتصاد و خزانہ کے اجلاس کے اختتام پر برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان کے وزرائے اقتصاد نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو ان ممالک کی تشویش سے آگاہ کریں۔

اس بیان میں ان ممالک کے وزرائے اقتصاد و خزانہ نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور المونیئم پر یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ٹھوس کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے جی سیون کے سربراہی اجلاس میں اس سلسلے میں پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں