اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
پاکستان اور ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۱۹
تاریخ اشاعت: 8:57 - May 30, 2018

پاک و ھند کے تعلقات میں بہتریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی موجودہ صوتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم اوز نے 2003ء کے سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے اقدامات پر دونوں ممالک متفق ہیں جب کہ دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان و ہندوستان حکام نے کہا کہ امن کو یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر ایک دوسرے کے خلاف سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں