اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعہ کے روز واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۸۵
تاریخ اشاعت: 12:47 - May 26, 2018

اسرائیل کی جارحیت اور بربریت 120 فلسطینی شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کل جمعہ کے روز واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے یاسر حبیب نامی فلسطینی نوجوان شہید اور 109 زخمی ہو ئے۔ اس طرح گذشتہ 9 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہمیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 330 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کررہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت و مدد کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں