اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
افغانستان کے صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں پولیس افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۵۲
تاریخ اشاعت: 9:41 - May 23, 2018

افغانستان: طالبان کے حملوں میں 16سکیورٹی اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے اضلاع جگاتو، آجرستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

 طالبان کے حملوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 16 افسران و اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل ممبر حسن رضا یوسفی کے مطابق پولیس کے 7 افسران ضلع ڈی یاک میں ہلاک ہوئے جن میں پولیس چیف فیض اللہ طوفان اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر حاجی برکت شامل ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران متعدد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں