اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
امریکی ریاست ٹینسی میں ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں
خبر کا کوڈ: ۱۳۶۶
تاریخ اشاعت: 21:30 - May 05, 2018

امریکا میں گن کلچرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا میں مسلسل فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات کے دوران جمعے کی صبح ریاست ٹینسی کے شہر نشویل میں ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا فائرنگ میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں -

حملہ آور نے گولیاں چلانے کے بعد اپنا اسلحہ زمین پر رکھ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا - فائرنگ کے بعد شاپنگ سینٹر کو جو شہر کا سب سے بڑا تجارتی مرکز شمارہوتا ہے لوگوں سے خالی کرالیا گیا - اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ریاست میسوری میں ایک چودہ سالہ نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا -

امریکا میں گن کلچر کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں