اپ ڈیٹ: 17 January 2021 - 02:31
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ ہر خطرے کا پوری قوت کے ساتھ اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۶۰
تاریخ اشاعت: 17:27 - May 05, 2018

ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے پر ایران کی مسلح افواج کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے انچارج بریگیڈیر قدیر نظامی نے ہفتے کو ایران اور عمان کی فوجی اور دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ایران  کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے کا پوری قوت کے ساتھ اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

بریگیڈیر قدیر نظامی نے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم  اور سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات کو خطے اور عالم اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی دو اہم وجہ قرار دیا۔

ایران کی مسلح افواج  کی حنرل اسٹاف کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج  نے ایران مخالف امریکی حکام کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین پر عمل کرنے، داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی وجہ سے امریکہ اور بعض یورپی اور علاقائی ممالک کے اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے عمان اور ایران کے دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مثبت اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اقدامات کی وجہ سے دفاعی تعلقات بہترین سطح کے حامل ہیں۔

اس ملاقات میں عمان کی فوج کے جنرل اسٹاف کمیٹی کے سربراہ حمد بن راشد بن سعید البلوشی نے کہا کہ عالم اسلام میں موجود تفرقہ پر عمان کو بھی تشویش لاحق ہے اور اسلامی ممالک کے باہمی اختلافات کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اس لئے علاقائی اور مسلم ممالک کو اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ عمان کی فوج کے جنرل اسٹاف کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ  حمد بن راشد بن سعید البلوشی ایران اور عمان کی فوجی اور دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جمعے کو تہران پہنچے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں