اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف سیکورٹی فورس کی کارروائی میں کئی افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۶۱
تاریخ اشاعت: 22:49 - April 20, 2018

نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کے حامیوں پر پولیس کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں اجتماع کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے پریس امور کے انچارج ابراہیم موسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہمیشہ اسلامی تحریک کے اراکین کو پریشان کیا جاتا ہے اور وہ پرامن مظاہرین کو بھی جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں اور انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے علاوہ فائرنگ بھی کرتے ہیں جبکہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے بہت سے حامیوں کو بلاسبب گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے زخمی حالت میں انھیں اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے جیل میں قید کر دیا جہاں اس وقت آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا حکم سنایا ہے مگر نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے ابھی تک انھیں رہا نہیں کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں