اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کو آئندہ تین برسوں کے لئے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۳۴
تاریخ اشاعت: 17:12 - April 18, 2018

ایران کو ای سی او کا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی وزارتی کونسل کا تیئیسواں اجلاس منگل کومنعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں تین برس کے لئے ای سی او  کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ ایران کے سپرد کیا جانا شامل ہے۔

ای سی او کے رکن ملکوں نے تجارت کی عالمی تنظیم میں ایران کی شمولیت کی حمایت اور اس سلسلے میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کی مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں ایران، پاکستان، ترکی، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں