اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اقوام متحدہ نے افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر فضائی بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۰
تاریخ اشاعت: 16:17 - April 04, 2018

افغانستان میں مدرسے پر بمباری کی تحقیقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں فضائی بمباری سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں جو مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات حاصل کررہی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں (یواین اے ایم اے ) نے بتایا کہ  انسانی حقوق کی ایک ٹیم ضلع دشت ارچی میں بمباری کا نشانہ بننے والے مدرسے کے مقام پر موجود ہے ، یہ ٹیم بمباری میں عام شہریوں کی اموات سے متعلق خبروں کی حقیقت جاننے اور جانی نقصان کے حوالے سے سنجیدگی سے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ  لے رہی ہے۔

مشن نے تمام جماعتوں اور فریقین کو مسلح تصادم میں عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھنے کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز افغان فورسز کی مدرسے پر فضائی بمباری میں 70 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

سرکاری حکام نے بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی  تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں 20 طالبان مارے گئے ہیں، یہ کارروائی طالبان کی اعلیٰ قیادت کی مدرسے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں