اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گذشتہ دو روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۰۷
تاریخ اشاعت: 22:47 - April 03, 2018

شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ شہداء چوک پر گذشتہ دو روز سے دہشتگردی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اتوار کے روز کوئٹہ کے مرکزی علاقے اور بھاری سکیورٹی کی موجودگی میں قندھاری بازار میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان نذر حسین شہید جبکہ گل حسین زخمی ہوگیا تھا، مذکورہ واقعے سمیت گذشتہ ایک مہینے سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کے خلاف شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔

دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کی قتل و غارت گری میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ یہ دھرنا ایسے میں دیا گیا ہے کہ جب حکومت مٹھی بھر تکفیری دہشتگردوں کو لگام دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں