پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے 11 شیعہ کان کن مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے فاونڈرٹرسٹیز اور قوم کے نامور علماء نے اسپتال کو درپیش مشکلات کو حل کرنے اور اسے ترقی کی شاھراہ پر گامزن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 58 سالہ ہندو خاتون کو اپنی پیٹھ پر لاد کر دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرتے ہوئے 6 کلومیٹر دور اسپتال منتقل کیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔