ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور اور پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے 3 مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق کہا ہے کہ ہمارے اسلامی جمہوریہ ایران سے فوجی اور سیکورٹی شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں اور ہم اس مسئلے سے متعلق ایران سے رابطے میں ہیں۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے پابندیوں کے باوجود ڈرونز کی تیاری میں خطی اور غیر خطی ممالک کے درمیان سپرپاور بن گئے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے 2020 کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی تقویت کے عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران سے تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال نیز دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران، ایک اسٹریٹیجک اتحادی کی حیثیت سے شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا اور مکمل کامیابی تک وہ شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گا۔
ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چابہار پورٹ، پاکستانی سرحدوں اور جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون سے تعاون کو بڑھانا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جرمنی کیجانب سے ناجائز صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے اور جلدی سے صہیونیوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے رد عمل میں کہا ہے کہ اپنا نفرت انگیز کوویڈ آپارتھائیڈ کا خاتمہ دیں۔