یمن پر سعودی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

یمن پر سعودی جارحیت بند کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے یمن کی صورتحال کو بدترین انسانی بحران قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کرگئی ہے اور امداد رسانی کا عمل بھی انتہائی مایوس کن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کو متنبہ کرچکے ہیں یمن میں قحط کا خطرہ اس سے کہیں زیادہ قریب پہنچ گیا جس کا تصور کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار  یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ لاکھوں کی تعداد میں یمنی باشندے بے گھر ہوگئے ہیں -

پیغام کا اختتام/