اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ پر امریکی ڈرون حملے میں تین اسکولی طلبہ جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۷۸۶
تاریخ اشاعت: 21:53 - March 16, 2018

امریکی حملے میں تین افغان بچے جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکی فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جمعے کے روز صوبہ کنڑ کے شہر مانوگی میں یہ حملہ داعشی دہشت گردوں پر کیا گیا تاہم صوبائی ترجمان نے اس حملے میں اسکول کے تین بچوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک ملازم احسان اللہ زہیر نے بھی اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مانوگی پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے اسکول کے بچے تھے۔

امریکی ڈرون حملوں کو افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد سے افغانستان پر امریکی ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔

افغانستان کے خلاف سن دو ہزار گیارہ سے جاری امریکی جنگ میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں