اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۰۷
تاریخ اشاعت: 18:22 - March 04, 2018

وائٹ ہاؤس فائرنگ کے بعد بندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہنگامی بنیادوں پر وائٹ ہاؤس اور اس کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا، وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کردیے گئے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ امریکا خفیہ ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  ابتدائی طور پر ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے باہر خود کو گولی مار لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں ہیں اور وہ اس وقت فلوریڈا میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس کے باہر ہونے والی فائرنگ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کے واقعات  کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس کی حالیہ مثال 23 فروری کا واقعہ ہے جس میں ایک خاتون نے وائٹ ہاؤس کے سیکورٹی بیریئر سے گاڑی ٹکرا دی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں