اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکا نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جنہیں تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندیاں کہا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷
تاریخ اشاعت: 9:36 - February 25, 2018

شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں میں 56 اداروں، 27 جہاز رانی اور تجارتی کمپنیوں، 28 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کیں۔

ان کمپنیوں اور اداروں کا تعلق شمالی کوریا، چین، تائیوان، اور سنگاپور سے ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اس کے جوہری پروگرام کے لیے مالی وسائل کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

پابندیوں کے اعلان کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی ’’سب سے بڑی پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور اگر  یہ بھی ناکافی ثابت ہوئیں تو ہم اس کادوسرا مرحلہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اورامریکی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے نہ فقط اپنا جوہری پروگرام جاری رکھا ہوا ہے بلکہ اس نے امریکہ کر دھمکی دی ہے کہ امریکہ اس کے رینج میں ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں