اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکی مصنفہ ای جین کیررول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 90 کی دہائی میں ایک شاپنگ مال میں جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲۷
تاریخ اشاعت: 9:14 - June 23, 2019

امریکی صدر ٹرمپ پر ایک اور خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے نیویارک میگزین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی مصنفہ ای جین کیررول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 90 کی دہائی میں ایک شاپنگ مال میں جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جریدے نیویارک میگزین میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 90ء کی دہائی کے وسط میں فکشن رائٹر ای جین کیررول پر ایک شاپنگ مال کے " چینجنگ روم"  میں جنسی حملہ کیا۔ مصنفہ ای جین کیررول نے میگزین کو بتایا کہ 1995ء یا 1996ء میں شاپنگ مال میں خریداری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی خاتون کے لیے لباس منتخب کرنے میں مدد طلب کی تھی اور مذاقاً کہا کہ آپ اسے پہن کر دیکھیں۔مصنفہ نے مزید کہا کہ چینجنگ روم میں ٹرمپ بھی آگئے اور انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں، میں نے بڑی مشکل سے خود کو چنگل سے آزاد کروایا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصنفہ اپنی کتاب کے اجراء کو کامیاب  بنانے کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں میں کبھی ان خاتون سے نہیں ملا۔ واضح رہے کہ 75 سالہ کیررول صدر ٹرمپ کے عہدہ سنھالنے کے بعد جنسی حملے اور فحش حرکات کرنے کا الزام عائد کرنے والی 15 ویں خاتون ہیں تاہم صدر ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں