اپ ڈیٹ: 24 June 2019 - 09:42
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۹۹
تاریخ اشاعت: 14:04 - May 06, 2019

کینیڈا کے وزیر اعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں مکمل اسلامی طریقے سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا مہینہ ہے  اور یہ مہینہ  مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین مسلمان ہر روز ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے اس کام کو سراہا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں