اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائیٹیں فیسبوک، انسٹاگرام اور واٹس اپ دنیا کے متعدد ممالک میں اچانک پوری طرح متاثر ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو ان سایٹوں کے استعمال میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۸
تاریخ اشاعت: 14:02 - April 15, 2019

سوشل میڈیا کا سرور ہوا ڈاؤن، صارفین پریشانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فنی مشکلات کی وجہ سے فیسبوک، انسٹاگرام اور واٹس اپ کی خدمات عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہیں جو صارفین کے لئے شدید بحران کا سبب بن گیا ہے۔ ان سوشل میڈیا سایٹوں کو استعمال کرنے والے جیسے ہی فیسبوک پر کوئی فوٹو یا ویڈیو اپلوڈ کر رہے ہیں ان کو اس میں پریشانی ہو رہی ہے ۔

فیسبوک کی جانب سے یہ پیغام آ رہا ہے کہ ابھی آپ کوئی فوٹو اور ویڈیو اپلوڈ نہیں کر سکتے ۔ یہ شکایت صرف فیسبوک استعمال کرنے والوں کی ہی نہیں ہے بلکہ جو افراد انسٹاگرام یا واٹس اپ استعمال کر رہے ہیں ان کی بھی یہی شکایت ہے ۔

خبروں کے مطابق واٹس اپ کے ذریعے پیغام بھیجنے اور موصول ہونے کا سسٹم سب سے زیادہ متاثر بتایا جا رہا ہے ۔ سیکڑوں صارفین فیسبوک اور دیگر سوشل میڈیا سروسز کے متاثر ہونے کے حوالے سے ٹویٹر پر لکھ رہے ہیں ۔ اسی طرح ٹویٹر پر فیسبوک، انسٹاگرام اور واٹس اپ کی سروس ڈاون ہونے کے خلاف ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس بار فیسبوک، انسٹاگرام اور واٹس اپ کی سروسز امریکا، یورپ اور ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں ۔ اس سے پہلے بھی فنی مسائل کی وجہ سے فیسبوک، انسٹاگرام اور میسنجر سروسز 13 مارچ 2019 کو بند کر دی گئیں تھیں ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر 2018 میں بھی فیسبوک اور انسٹاگرام کی خدمات متاثر ہوئی تھیں لیکن پوری طرح سے بند نہیں ہوئی تھیں بلکہ کچھ سروسز کام کرتی رہی تھیں ۔ صارفین کو ویب سروس کرنے میں ناکامی ضرور ہوئی تھی لیکن ایپ کام کر رہا تھا ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: