اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں گھٹتے ہوئے امریکی اثرورسوخ کی بنا پر واشنگٹن دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۴
تاریخ اشاعت: 23:15 - April 14, 2019

روس کی نظر میں دیگر ملکوں پر امریکی دباؤ کی وجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا کے آزاد ملکوں میں کھلی مداخلت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ وینیزویلا کی قانونی حکومت گرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے بھی درپے رہا ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک وینیزویلا کے امریکہ مخالف صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مخالف رہنما خوان گوآئیدو کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔

امریکہ نے حکومت وینیزویلا پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے کراکاس کے خلاف پابندیاں بھی عائد کردی ہیں جبکہ بجلی کے قومی نیٹ ورک پر سائبر حملے کر کے صورتحال کو اپنے مفاد موڑنے کی کوشش کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: