اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت اور ان سے ملاقات کی-
خبر کا کوڈ: ۳۷۳۹
تاریخ اشاعت: 21:35 - March 11, 2019

بلاول بھٹو زرداری نے جیل میں نواز شریف کی عیادت کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پیر کو نوازشریف کی عیادت کے لئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچے-

بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی- چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنا اور ان کی عیادت کرنا چاہتے ہیں-

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا اور میں نے صرف ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے-

بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کے علاج و معالجے کے بارے میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود اخلاقی اور انسانی فرائض کو فراموش نہیں کرنا چاہئے-

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایسے شخص کا مناسب علاج و معالجہ کرے جو تین بار ملک کا وزیر اعظم رہ چکا ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نواز شریف کی سلامتی کو یقینی بنائے- اگرچہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ یہ ملاقات کسی سیاسی مقصد کے لئے نہیں ہوئی ہے لیکن پاکستان کے سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ 

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں