اپ ڈیٹ: 19 June 2019 - 08:11
پادریوں کی جنسی ہراسگی اور جنسی زیادتیوں کا نشانہ بننے والی خواتین سامنے آگئیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۱۸
تاریخ اشاعت: 10:42 - March 04, 2019

پادریوں کی جنسی زیادتیوں کا نشانہ بننے والی خواتینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراسگی اور زیادتی کا نشانہ بنائی گئی خواتین کی کہانیاں نشر کی ہیں ۔ نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں پادریوں کی جانب سے کئی سال تک جنسی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کے حوالہ سے کہا کہ تاحال انہیں قانونی انصاف نہیں مل سکا ۔

واضح رہے کہ پادریوں کے ہاتھوں نہ فقط خواتین جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنیں بلکہ بچوں کے ساتھ بھی جنسی زیاتتیوں کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، جس پر فروری کے آغاز میں رومن کیتھولک کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اعتراف کیا تھا کہ پادریوں نے راہباؤں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں جنسی غلام بھی بنائے رکھا ۔ پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چرچز ایسے واقعات کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں