اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے پاکستانی انٹیلی جنس کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ جان لینا چاہئیے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۹۰
تاریخ اشاعت: 14:57 - February 20, 2019

پاکستان کو یہ جان لینا چاہئیے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں: رحیم صفویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے  کل اصفہان میں کہا کہ یورپ کے 16 تحقیقاتی اداروں نے دنیا 2030 کے نام سے موسوم دستاویزات میں کہا ہے کہ آل سعود کا 2030 تک نام و نشان نہیں رہے گا جبکہ ایران علاقے کے طاقتورترین ملک کی حیثیت سے ابھرے گا۔

انہوں نے زاہدان، خاش سپر ہائی وے کے شہداء کے جلوس جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، اصفہان میں جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہوا۔

سنیچر کے روززاہدان،خاش سپر ہائی وے کے 27 شہداء کے جلوس جنازہ میں جس میں اصفہان کے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت  کی  اور دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خون کا انتقام لینے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں