اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۵۳
تاریخ اشاعت: 20:11 - January 14, 2019

امریکہ وینیزویلا میں بغاوت کرانا چاہتا ہے،کراکاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون  مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ایسے وقت میں صدر نکولس میدورو اندرون ملک مذاکرات کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن وینیزویلا میں بغاوت کی سازش کو آگے بڑھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

وینیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کراکاس کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ظالمانہ اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر نیکولس میدورو نے چند روز قبل ہی اپنے دوسرے دور کا حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی کھل کر مذمت تھی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں