اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اپنے ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف پر حملہ کر کے کم سے پانچ عام شہریوں کو شہید کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۸۱
تاریخ اشاعت: 23:46 - January 08, 2019

شیعہ آبادی والے علاقے القیطف پر آل سعود کی لشکر کشی، پانچ شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 2مشرقی سعودی عرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے شیعہ آبادی والے علاقے القطیف کے الجش اور ام الحمام نامی آبادیوں پر حملے کیے۔

حملہ آور سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی۔

سعودی فوجیوں کے حملے میں پانچ افراد کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خـبر ہے، جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

مشرقی سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا شہر قطیف، سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے اور خاص طور سے بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے سعودی سیکورٹی اداروں کے حملوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے۔

سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے درجنوں بے گناہ عام شہری شہید اور اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سماجی اور سیاسی بے انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں سیکڑوں دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

مشرقی سعودی عرب میں سن دو ہزار گیارہ سے سیاسی اور مذہبی تعصبات اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر آل سعود خاندان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں