اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عالمی سیاست اور حالات میں ایران کا اثر و رسوخ اب ثابت ہوچکا ہے اور علاقے کا کوئی بھی مسئلہ ایران کے بغیر حل نہیں ہوسکتا
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۴
تاریخ اشاعت: 23:58 - December 27, 2018

ایران کے اثر و رسوخ کے پھیلنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ علاقے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بے شمار اشتراکات اور گہرے رشتوں کی بدولت علاقے میں ایران کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اگر ان ملکوں پر کسی دشمن نے حملہ کیا اور انہوں نے ایران سے مدد کی درخواست کی تو ایران ان کی مدد کرنے سے ذرہ برابر بھی دریغ نہیں کرے گا -

ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں ایران کا مقابلہ کرنے میں امریکا اب اکیلا پڑچکا ہے اور آئی اے ای اے کے ساتھ ساتھ یورپ، روس چین اور علاقے کے ممالک کوئی بھی امریکا کا ساتھ نہیں دے رہا ہے - ان کا کہنا تھا کہ عالمی رائے عامہ آج یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے اور امریکا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں