اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل لداخ میں ممتاز عالم دین، تشخیص مصحلت نظام کونسل کے چیئرمین اور ایرانی عدلیہ کے سابق سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۷۹
تاریخ اشاعت: 23:38 - December 26, 2018

ہندوستان: کرگل میں آیت اللہ شاہرودی کی یاد میں مجلس ترحیممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شاہرودی کی رحلت پر کرگل لداخ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شیعہ تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سوگ منایا جا رہا ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر سیاہ پرچم نصب کئے گئے ہیں اور قرآن اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے آیت اللہ شاہرودی کی سماجی، علمی  اور فقہی خدمات پر روشنی ڈالی۔

قبل ازیں آیت اللہ شاہرودی کی یاد میں ایک بڑا ماتمی جلوس بھی برآمد کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا، امام خمینی میموریل ٹرسٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں