اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
انڈونیشیا میں حکام نے نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۶۱
تاریخ اشاعت: 21:55 - December 25, 2018

انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے جزیرے سماترا اور جاوا پر ساحلی قصبوں میں سونامی نے تباہی مچا دی، کراکا ٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر میں مٹی کےتودے گرے اور سونامی کی وجہ سے اٹھنے والی سمندری لہریں سب بہا لے گئیں جس کی وجہ سے اب تک 375افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی اور لا پتہ ہوگئے ہیں۔

انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

رواں برس 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد  ہلاک ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں