اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ مارب میں سعودی آلہ کاروں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۷
تاریخ اشاعت: 12:38 - December 23, 2018

متعدد سعودی آلہ کار فوجی ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز  نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صوبہ مارب کی جانب سعودی آلہ کار فورسز کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائی جس سے متعدد سعودی آلہ کارفوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کی جنگ کے اطلاع رسانی کے سینٹر کا کہنا ہے کہ سعودی آلہ کاروں کے ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں