اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
شام اور سوڈان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۱۵
تاریخ اشاعت: 23:18 - December 17, 2018

سوڈان کے صدر کا دورہ شام، صدر بشار اسد سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بشار اسد اور عمر البشیر کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات میں عرب ملکوں کو درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

شام اور سوڈان کے صدور نے تمام ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام کو ضروری قرار دیا۔

سوڈان کے صدر نے اس موقع پر شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا کمزور ہونا خطے کے مفاد میں نہیں۔

عمرالبشر نے اپنے ملک کی جانب سے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام کا بحران سیاسی طریقے سے حل  کر لیا جائے گا۔

شام کے صدر بشار اسد نے سوڈانی صدر کے دورہ دمشق کو سراہتے ہوئے اسے جنگ کے خاتمے سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

سوڈان کے صدر عمر البشیر اتوار کی شام دمشق پہنچے جہاں صدر بشار اسد نے ان کا خیر مقدم کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں