اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اخبار نیویارک ٹائمز نے جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکی صدر کے مشیر کے مسلسل رابطے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۷۰
تاریخ اشاعت: 23:40 - December 09, 2018

ٹرمپ کے داماد اور بن سلمان کے خصوصی تعلقات کا انکشافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے تین سابق عہدیداروں نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور داماد کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے درمیان مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی رابطے جاری ہیں۔

اس اخبار نے ان دونوں درمیان ایمیل اور پیغامات کے تبادلے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

دریں اثنا امریکی سینیٹ کے گیارہ ڈیموکریٹ اراکین نے ایک بار پھر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے مالی اداروں کے رابطوں کو شفاف بنائیں۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی ولیعہد بن سلمان کے براہ راست حکم سے ہوا ہے مگر امریکی حکومت اس بات کو نظرانداز کر کے اب تک سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کرتی رہی ہے اور وہ اس ملک کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کا بھی تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں