اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
ایران میں یوم طلباء کے موقع پر یونیوسٹیوں اور کالجوں میں مختلف تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جن میں ہزاروں ایرانی و غیر ملکی طلباء طالبات شرکت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۶۴
تاریخ اشاعت: 23:19 - December 07, 2018

ایران میں یوم طلباءمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ۱۶ آذر مطابق ۷ دسمبر کو یوم طلبا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنہ ۱۹۵۳ میں اس تاریخ کو ایرانی حکام کی امریکہ کے سابق صدر ریچرڈ نکسن کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور اسی طرح  واشنگٹن کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہونے والے اعتراضات میں چند طلبہ پہلوی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے تھے۔

ان ہی طلبا کی یاد میں اس دن کو یوم طلبا کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس روز کی مناسبت سے طلباء و طالبات یونیوسٹیوں اور کالجوں میں مختلف تقریبات منعقد کرتی ہیں اور امریکہ اور سامراجی طاقتوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں