اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مشکلات اور پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت اور پائیداری پر زور دیا ہے
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۹
تاریخ اشاعت: 19:38 - December 05, 2018

ایران کے عوام اپنی خود مختاری کا سودا نہیں کریں گے، صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ سمنان کے اپنے دورے میں ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کو ایرانی عوام سے واشنگٹن کی دشمنی کا ثبوت بتایا اور کہا کہ ایرانی مشکلات اور سختیوں سے گھبرا کر اپنی خود مختاری کا سودا نہیں کریں گے - 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ اقتصادی دباؤ ڈال کر وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتے ہیں لیکن اب ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے کہ یہ ان کی بھول تھی -

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایرانی عوام کے دشمنوں کی پسپائی کے آثار  پوری دنیا میں نمایاں ہونے لگے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے اپنی دانشمندی ، درایت اور فداکاری کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ان راستوں جو انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف اپنا رکھا ہے پسپائی اختیار کرلی ہے اور اس پوری محاذ آرائی میں فتح ایرانی عوام کی  ہوئی ہے -

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس سے قبل صوبہ سمنان کی یونیورسٹیوں کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک ایٹمی معاہدے سے قبل ایران پر تنقید کرتے تھے لیکن آج وہ سب امریکاکی مذمت کررہے ہیں -

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے نے دنیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت کے راستے کو کھول دیا ہے اور بڑے پیمانے پر ایران میں سرمایہ آیا ہے -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے سامنے کوئی بھی مشکل نہیں ہے اور یقینی طور پر ایرانی عوام اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکا کو شکست دیں گے -

ان کا کہنا تھا کہ ایران آج بین الاقوامی میدان میں کامیاب ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کو شکست ہوچکی ہے اور وہ سلامتی کونسل میں یک و تنہا پڑ گئے ہیں -  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں