اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو شیعہ سنی اتحاد کا کامیاب رول ماڈل قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۹۷
تاریخ اشاعت: 23:34 - November 27, 2018

ایران عالم اسلام کا رول ماڈل ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پشاور میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مفادات کی خاطر مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے حوالے سے اسلامی ممالک کو ایران کو رول ماڈل بنانا چاہیے۔

انھوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اندازی کی سازشوں کو ناکام بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ ایران کے عوام نے دشمان اسلام کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے راستے میں بے پناہ مشکلات برداشت کی لیکن انقلابی امنگوں سے ذرہ برابر قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔

 قابل ذکر ہے کہ پشاور میں منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں صوبے خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی، مذہبی اور ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں