اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو نعم البدل موجود نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۹۱
تاریخ اشاعت: 23:30 - November 26, 2018

ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں، یورپی انرجی کمشنرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز برسلز میں ایران پورپ مذاکرات کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے انرجی کمشنر آریاس کینیٹ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی علیحدگی کے باوجود یورپی یونین اس معاہدے کو باقی رکھنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ایک کار آمد معاہدہ ہے اور اس کا کوئی اچھا متبادل نہیں ہے۔   ایٹمی معاہدہ یورپ، خطے اور دنیا کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اس موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ایران کو اس معاہدے کے فوائد حاصل ہوں گے۔  انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہیے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا معاملہ کٹھائی میں پڑ جائے۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوا تو صورت حال تبدیل اور ہر چیز درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں