اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اسلامی بیداری عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ علاقے میں دشمنوں کی شرمناک سازشوں کے انکشاف اور ان کو بے نقاب کرنے میں مصنفین اور ناشرین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳۰
تاریخ اشاعت: 8:48 - November 15, 2018

دشمنوں کی سازشوں کے انکشاف میں مصنفین اور ناشرین کا کردار اہم، ڈاکٹر ولایتیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے تہران میں استقامت کے حامی مصنفین اور ناشرین کی یونین کے ہم فکری سے متعلق اجلاس میں کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی پالیسی، اسلامی استقامت کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے اور صیہونی حکومت کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے پر استوار ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ استقامت کا محاذ، استکبار کی مخالفت، توسیع پسندی کا مقابلہ اور منھ زوری کا مقابلہ امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ وہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی حمایت کرتا ہے۔

اسلامی بیداری عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے مفکرین اور صاحبان قلم شخصیات کے با اثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ناشرین اور قلمکار علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں اور مقاصد کو بے نقاب اور ان پر پانی پھیرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ استقامت کا محاذ اس وقت ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ کارآمد و طاقتور ہو چکا ہے اور لوگوں کو اس قسم کی کامیابیوں اور ثمرات سے آگاہ کئے جانے کی جانے ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں