اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خانرجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۱۷
تاریخ اشاعت: 14:48 - November 13, 2018

امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خانرجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کو بھوک و افلاس میں مبتلا کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ایران کے وزیر خانرجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی جانب سے پابندیوں سے اشیائے ضرورت کو نکالے جانے کے دعوے کو مسترد کیا  جبکہ مغربی ذرائع ابلاغ اور موجود دستاویزات سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ اور خبری چینل نیوز ویک نے بی بی سی کے ساتھ ان کے انٹرویو کو تحریف کیا ہے۔ البتہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ٹویٹ کے فورا بعد ان کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی وب سائٹ پر نشر ہونے والے پمپیو کے بیان کو اپنے ٹویٹ میں شیئر کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے حال ہی میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف توہین آمیز بیانات میں کہا تھا کہ ایران اگر چاہتا ہے کہ اس کے عوام کو کھانے کو کچھ مل سکے تو اسے امریکہ کی باتوں کو ماننا پڑے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں