اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فوج کی کارروائی میں متعدد سوڈانی آلہ کارہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۰
تاریخ اشاعت: 14:03 - October 27, 2018

سعودی عرب میں سوڈانی آلہ کاروں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے فوجی ذرائع نے کل کہا کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فوج نے حَرَض اور جیزان کے سرحدی علاقے جمارک میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران متعدد سوڈانی آلہ کارہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: