اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کو سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے دو میزائل فائر کئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۲۷
تاریخ اشاعت: 19:03 - October 06, 2018

جیزان پر یمنی فوج کا میزائل حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعے کی رات بھی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علب گذرگاہ کے قریب سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال ایک میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ نہیں ملی ہے۔ دریں اثنا سعودی ذرائع‏ ابلاغ نے سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں میں یمنی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں چار سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: