اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۵۱
تاریخ اشاعت: 23:59 - September 21, 2018

امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ، تین افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلحہ رکھنے پر پابندی کا اب تک کوئی قانون وضع نہیں کیا جا سکا ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ خود بھی ہتھیاروں کی لابی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں