اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پابندیاں لگانے کی یک طرفہ پالیسی یورپی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۱۷
تاریخ اشاعت: 12:36 - August 28, 2018

امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں یورپی مفادات کے لئے نقصان دہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برلن میں سالانہ سفارتی کانفرنس کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے یورپ کے تجارتی شراکت داروں پر اقتصادی پابندیاں لگانا یورپی ممالک کے لیے نقصان دہ ہے، ایسے امریکی اقدامات سے یورپ جوابی رد عمل دینے پر مجبور ہو رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ  کا کہنا تھا  کہ یورپی یونین کو عالمی معاشی نظام میں امریکی غلبے کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے،

انہوں نے یورپی ممالک کو دعوت دی کہ وہ مل کر یورپ کی تجارتی، معاشی اور مالی پالیسیوں میں خود مختاری قائم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے جرمن وزیر خارجہ کا یہ بیان موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگر یہ غیر منطقی اورجارحانہ پالیسیاں اور من مانیاں جاری رہیں تو جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کو دنیا بھر میں تنہا کر لیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں