اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ، جوہری معاہدے سے نکل کر دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۷۵
تاریخ اشاعت: 21:05 - August 24, 2018

ایٹمی معاہدے سے نکل کر امریکہ دنیا میں تنہا ہوگیا ہے، مہاتیر محمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ کے بی پی ایس چینل کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اس سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے جبکہ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں