اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور شب شہادت میں ایران کی فضا سوگوار و عزادار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۷
تاریخ اشاعت: 0:03 - January 31, 2018

شہزادی کونین کی شہادت کی مناسبت سے ایران سوگوار و عزادارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت میں مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہو رہی ہیں-

اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا ہے-

ایران اور دنیا کے گوشہ و کنار میں  تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی حضرت زہرا س کی تاریخ شہادت ہے ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہو جاتا ہے اور تین جمادی الثانی تک جو دیگر روایتوں کے مطابق  شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے-

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مشہد اور قم میں مقدس روضوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے- جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات سے آراستہ ہوئیں-

بی بی دو عالم، علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خدا وندعالم کے مقربین میں سے تھیں- حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی مبارک عمر میں شہید ہو گئیں۔ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں