اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی حمایت اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے شرکت کی بنا پر فرانس کی آکسا کمپنی کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۹۵
تاریخ اشاعت: 23:48 - July 08, 2018

فرانسیسی کمپنی کے خلاف بی ڈی ایس کی اپیلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک نے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کی تکمیل میں شمولیت اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاری کی حمایت کرنے پر فرانس کی آکسا کمپنی کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔

بی ڈی ایس کی جانب سے صیہونی حکومت اور فرانس کی اس کمپنی کے درمیان رابطے کی مخالفت پر بطور احتجاج ایک طومار پر دستخط کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کی عالمی فیڈریشن نے مارچ دو ہزار سترہ میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فرانس کے چار بینکوں اور ایک بیمہ کمپنی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی آبادکاری کے منصوبے کی حمایت کی جا رہی ہے جن میں سے ایک آکسا کمپنی بھی ہے۔

صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا کی مختلف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے غاصب صیہونی حکومت اور اس سے رابطے رکھنے والی تنظیموں کا بائیکاٹ کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں