اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۱۲
تاریخ اشاعت: 23:25 - June 29, 2018

بھارت کا پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے بالآخر پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ حضرت امیر خسروکے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کوویزے جاری کردیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے۔

حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغازگزشتہ روز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

واضع رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں