اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۵۴
تاریخ اشاعت: 19:41 - May 04, 2018

امریکہ میں سی 130 طیارہ تباہ، متعدد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کے لئے لایا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں